14 اپریل 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہےکہ بڑی طاقتوں کی ایران فوبیا پالیسی ناکام ہو کر رہ گئي ہے ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں ایک ٹی وی پروگرام میں مزید کہا کہ امریکہ کسی بھی ملک کا دوست نہیں ہے۔ وہ اسی وقت تک کسی ملک کا دوست رہتاہے جب تک اس کے مفادات اس ملک سے وابستہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے امریکی حکومت کے ہاتھوں دوسری اقوام کے سرماۓ کی لوٹ مار کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ اپنے ایک ہزار چھ سو ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرنے کے لۓ زیادہ نوٹ چھاپ کر مختلف ممالک کی دولت کی لوٹ مار کے درپے ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہاکہ آج دنیا کو نئی مینیجمنٹ ، قانون اور عدل پسند افراد کی ضرورت ہے اور ملت ایران اپنی تہذیب و ثقافت کی بدولت دنیا کا انتظام چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ ایران قوموں کا دوست اور چوروں ، قاتلوں اور منہ زوروں کے لۓ خطرہ ہے کہا کہ دشمنوں کی دھمکیاں ایران کو ترقی و پیشرفت کو روک نہیں سکتیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110